• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت


متحدہ عرب امارات  کے محمکہ ثقافت وسیاحت نے دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت کرلیا ہے.

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے جزیرہ مروح کے ایک تاریخی مقام کی کھدائی کے دوران نہایت نایاب اور قیمتی موتی کے دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا اور 5600-5800 قبل مسیح جدید حجری دور کا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ قیمتی موتیوں کا استعمال 8 ہزار سال پہلے بھی ہوا کرتا تھا۔

اس قدرتی موتی کو  ابوظہبی میں 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی نمائش ’Ten thousand years of Luxury‘ میں رکھا جائے گا۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت کے سربراہ خلیفہ المبارک کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ ہزار برس پرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کا محمکہ اس سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شہریوں کی موتیوں اور قیمتی جواہرات کے استعمال کی روایت بہت پرانی ہے، ہماری جدید اقتصادی و ثقافتی تاریخ کی جڑیں ما قبل تاریخ کے ابتدائی دور تک چلی گئی ہیں۔

تازہ ترین