آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جیوانی: پاک بحریہ اور دیگر کا مشترکہ آپریشن، منشیات برآمد

جیوانی: پاک بحریہ اور دیگر کا مشترکہ آپریشن، منشیات برآمد


پاک بحریہ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں منشیات قبضے میں لے لی گئی

 پاک بحریہ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بلوچستان کے علاقے پشوکان کے نزدیک جیوانی میں مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے القمبرنامی فشنگ بوٹ کے ساتھ عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

قبضے میں لیے گئے فشنگ بوٹ سے 102.90 کلو گرام کرسٹل اور 171.15 کلو گرام سینتھیٹک ہیروئن کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

برآمد کی گئی منشیات کوکشتی میں خصوصی طو رپر بنائے گئے خفیہ حصوں میں چھپایا گیا تھا۔

برآمدکی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 2740.5 ملین روپے ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لی گئی منشیات کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی پاکستان، پاکستان کے سمندری زون میں واحد قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انسداد کے لیے اپنے بحری اور ہوائی جہازوں کے ساتھ مستقل طور پر سمندر میں موجود رہتی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب آپریشن اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے بچاؤ کے لیے ہر دم تیار اور پر عزم ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندر میں قانون کے نفاذ کے لیے عائد اپنی قومی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھاتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید