وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی ہے۔
عثمان بزدار اور فروغ نسیم کی ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور کے ساتھ وکلاء کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر مدت میں درجنوں نئے قوانین متعارف کرائے ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قوانین میں ترمیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔