• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی سے لیس TECNO Camon 12 Air

TECNO Camon 12 Air مناسب قیمت، دلکش ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک بہترین اسمارٹ فون ہے۔

 دور جدید میں جہاں موبائل فون ہر شخص کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، وہاں دوسری جانب یہی موبائل فون کسی بھی صارف کے انتخاب اور شخصیت کی عکاسی بھی کرتاہے۔

TECNO نے حال ہی میں مناسب قیمت کے اندر اپنا جدید ترین موبائل فون Camon 12 Air لانچ کیا ہے ۔

اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ لانچ سے قبل ہی یہ فون سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن چکا تھا۔ اور موبائل فون کے لانچ ہونے کے پہلے 30منٹ میں آن لائن وہب سائٹ Daraz پر سٹاک آوٹ ہو گیا۔

ٹیک ماہرین کی جانب سے اس کی وجہ موبائل فون کا دلکش ڈیزائن ، اس کا Punch-hole کیمرہ ، HD فل ڈسپلے اور دیگر فیچرز کا انتہائی مناسب قیمت جوکہ 19,999/- روپے ہے۔

TECNO Mobile کی ہمہشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں متوسط آ مدنی والے صارفین کو جدید فیچرز سے لیس اسمارٹ فون فراہم کرے۔ اور پاکستان میں اپنے آ غاز سے اب تک TECNO کا کوئی ثانی نہیں ۔

اس کی واضح مثال TECNOکے گذشتہ متعارف کرائے گئے فونز Camon i 4 Spark Goاور اس کا جدید ورژن Spark 4ہے۔ جو کہ قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے صارفین میں انتہائی مقبول ہوئے۔

Camon 12 Air کو دیکھتے ہی یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہ دیکھنے میں انتہائی دلکش ہے۔ اب بات کر تے ہیں اس کے باقی فیچرز کی جو اس کی کارکردگی میں معاون ہیں اور اس کی مقبو لیت کو یقینی بناتے ہیں ۔جس میں شامل ہے اس کی 6.6انچ کی بڑیHD اسکرین۔ Punch-hole کیمرہ جس نے اسکرین کو 90 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج اسکرین کے Bezels کو بھی کم ترین سطح پر لے آیا ہے۔

Camon 12 Air دو پرکشش اور دلکش رنگ Bay Blue اور Royal Purple میں دستیاب ہے۔اس کے علاوہ موبائل فون کو جدید ترین پروسیسرOcta-core MediaTek Helio P22 SoC. سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ Face ID, لاک سیسٹم سے صارف اپنے ڈیٹاکو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ بات کی جائے کیمرہ کی تو Camon 12 Air کے بیک پینل پر 3 جدید کیمرے موجود ہیں ۔ جس میں 13MP, 5MP,2MP کے کیمرے شامل ہیں۔ اور 8MPکا Selfieکیمرہ جو کم روشنی میں بھی شاندار تصویریں بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

tecnoبہترین کارکردگی اور عمدہ بناوٹ کے سا تھ متوسط کیٹیکگری کاتیزی کے ساتھ مقبول ہونے والااسمارٹ فون بن گیا ہے ۔ اور یہ فون ریٹیل مارکیٹ میں یکم نومبر سے صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ تاہم وہ صارف جو اس موبائل فون کو آن لائن خریدنا چاہتے ہیں ۔

31 اکتوبر تک Camon 12 Airبالخصوص Daraz پر صارفین کے لئے دستیاب ہوگا جس کہ بعد اسے مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔لیکن Daraz اپنے صارفین کو Camon 12 Airخریدنے پر 1000/-روپے کا منی کیش بیک بھی دے رہے ہیں ۔ جس کے بعدCamon 12 Air کی قیمت محض 18,999/-روپے رہ جائے گی۔ تو ابھی Daraz پر جائیں اور Camon 12 Air کو آرڈر کریں۔

تازہ ترین