• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھیو! ویسے تو کہنے کو پانچ سکینڈ کا وقت انتہائی قلیل سمجھا جاتا ہے اور پانچ سیکنڈز میں کوئی اہم کام ممکن دکھائی نہیں دیتا، مگر ایسا بھی نہیں دنیا میںبہت سے ایسے امورہیں جو پانچ سکینڈز میں نمٹائے جاتے ہیں۔

آئیے آپ بھی جانیں کہ پانچ سکینڈز کہاں کہاں بڑے بڑے کام کیے جاتے ہیں۔

1۔ جرمنی اور امریکا کی سپر مارکیٹوں میں پانچ سیکنڈ کے وقت میں غذائی مواد اور مشروبات ختم ہو جاتی ہیں۔ جرمنی کی سپر مارکیٹ میں یہ مقدار 3.7 ٹن اور امریکا میں 4.5 ٹن غذائی مواد اور مشروبات فروخت ہو جاتے ہیں۔

2۔ پانچ سیکنڈز میں 254 کپ کافی پی جاتی اور کھانے کے 20 ہزار پیکٹ خالی ہوجاتے ہیں۔

3۔ پانچ سکینڈ میں 12 گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں۔

4۔ پانچ سکینڈ میں دنیا بھر میں 9098 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے۔

5۔ پانچ سیکنڈ میں دنیا بھر کے جنگلوں میں 2.47 ایکڑ سے جنگلات ختم ہوتے ہیں اور اتنے ہی وقت میں سمندروں سے 80 ہزار ٹن بخارات پیدا ہوتے ہیں۔

6۔ دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں ایک ہوائی جہاز ٹیک آف کرتا ہے۔

7۔ پانچ سیکنڈ میں صحراؤں میں 10.3 ایکڑ کا اضافہ ہوتا اور کائنات 45 میل وسیع ہوتی ہے۔

8۔پانچ سیکنڈز میں امریکی 1750 پیزے کھا جاتے ہیں۔

9۔ دنیا بھر میں2090 چاکلیٹ کھائی جاتی ہیں۔

10۔پانچ سیکنڈز میں فیس بک پر دو لاکھ 5 ہزار نئے مواد شامل کیے جاتے ہیں۔ ٹوئٹر پر 23 ہزار ٹویٹس جاری ہوتی ہیں، سنیپ چیٹ سے 8666 پیغامات جاری اور 17 ملین ای میل کی جاتی ہیں۔

11۔ دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں نو افراد فوت ہوتے، ایک بچہ بھوک سے لقمہ اجل بنتا اور 21 بچے پیدا ہوتے ہیں۔

12۔پانچ سیکنڈز میں کرہ ارض پر 500 بار بجلی گرتی اور 1.6 میل تک بادلوں کی گرج پہنچتی ہے۔

13۔ ہر پانچ سیکنڈ میں انسانی جسم میں موجود خلیوں میں 50 ہزار کیمیائی تعامل پیدا ہوتے ہیں۔

تازہ ترین