گزشتہ ماہ ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص شہر اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں منشیات، دیسی شراب ، جرائم پیشہ عناصر اور روپوش ملزمان کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ ستمبر سے اب تک پولیس نےبھاری مقدار میں گٹکا ،دیسی شراب ، اسلحہ برآمد کیا۔ جب کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران د رجنوںافراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈگری سب ڈویژن کے علاقوں میں منشیات کی بڑھتی ہوئی فروخت کا عدالت عالیہ نے نوٹس لیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ سرکٹ حیدرآباد بنچ میں ڈگری کے رہائشی دولہا دریا خان جروار کی جانب سے دائر کرائی جانے والی منشیات کی فروخت کے خلاف پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی. اور ڈگری تعلقہ کے دو پولیس اسٹیشنوں ڈگری اور ٹنڈوجان محمد کے ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
عدالتی احکامات کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص ، جاوید بلوچ نے اس سلسلے میں سخت ایکشن لیا تھا۔ ڈگری شہر کے ڈی ایس پی میر آفتاب تالپور نےاس سلسلے میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران اور تھانہ انچارجز کو دیئے گئے احکامات کے بعد ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لیے آپریشن جاری ہے۔گزشتہ ماہ سے اب تک، ضلع بھر میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں03 اشتہاری ملزمان, 23 روپوش مفرور ملزمان, 02 ڈکیت، متعدد اسٹریٹ کرمنلز و دیگر جرائم میں ملوث 189 ملزمان گرفتار کئے ۔ناجائز اسلحہ کے خلاف 02 کیسزمیں دوملزمان گرفتاکرکے دو پستول اور 09 راؤنڈز برآمد ہوئے۔
منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کے دوران 32 کیسز دائر کرکے 31 منشیات فروش گرفتار کئے گئےاور02,940 گرام چرس,04 بوتل غیر ملکی شراب اور 1611 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔ جواریوں اور سٹے بازوں کے خلاف دو کارروائیوں میں, 15 سٹے باز جواری 880 کیش اور سٹے کی بکوں سمیت گرفتار ہوئے۔ مضر صحت مین پوری و گٹکا کےخلاف66مقدمات درج کرکے , 71 ملزمان گرفتار, 17,286 مضر صحت گٹکا، 1020 مین پوری اور 39,450 انڈین گٹکا برآمد کیا گیا۔
ڈگری تھانے کی حدود گاؤں بھوگی خان نوحانی میں خفیہ اطلاع ملنے پرپولیس نے کامیا ب آپریشن کرکےدیسی شراب کا کاروبار کرنے والے شخص عامر حسن نوحانی گرفتارکرلیا اور اس کے قبضےسے 1030لیٹر دیسی شراب برآمدکی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 95/2019 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس، ڈگری تھانے میں درج کیا گیا۔
کاشت کاروں کی لاپروائی کی وجہ سے ایک بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ،ڈگری سب ڈویژن کے تعلقہ کے جی ایم کےگاؤں نواب محمد حسن میں ایک ہاری کے گھر میں موجود یوریا کھاد کی کھلی ہوئی بوری ی رکھی تھی ۔چانڈیا برادری کے تین کم سن بچے اسےشکر سمجھ کر گھاگئے۔، جس کے بعد 3 سالہ عبدالمالک ولد ہادی بخش،2 سالہ لقمان ولد زاہد اور 3 سالہ اعجاز ولد غلام قادر کی حالت غیر ہوگئی ۔
انہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری لے جایا گیا مگر بچوں کی حالت مزید خرابہونے پر انہیں ضلعی سول اسپتال میر پور خاص منتقل کیا گیا ۔ سول اسپتال پہنچتے ہی عبدالمالک ہلاک ہو گیا جب کہ باقی دو بچوں کی حالت ابھی بھی تشوش ناک ہے۔