• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب کے بعد خلیج بنگال میں سمندری طوفان کا خدشہ

کراچی(خبرایجنسی) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے بعد خلیج بنگال میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹیگری ون کا سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کررہاہے جب کہ خلیج بنگال میں 5نومبر تک ایک اور سمندری طوفان بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو ʼبلبل کا نام دیا جائے گا جب کہ یہ طوفان بحیرہ عرب کے طوفان ماہا کو کمزور کرسکتا ہے۔

تازہ ترین