• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: حسن اکبر کمال

صفحات: 585،قیمت: 600روپے

ناشر: بابُ العلم،دارُالتّحقیق،مجلس بابُ العلم، شمالی ناظم آباد،بلاک ڈی، کراچی۔

پیشِ نظر مجموعۂ کلام حمد، نعت اور اہلِ بیت عظّامؓ کی منقبت پر مشتمل ہے۔ اس مجموعے کے خالق،پروفیسر حسن اکبر کمال طویل عرصہ شعبۂ تعلیم اور درس و تدریس سے وابستگی کے ساتھ شاعری سے بھی وابستہ رہے۔ اُن کے اس شعری مجموعے’’سرمایۂ مدحت‘‘کو اُن کی اہلیہ محترمہ رخسانہ حسن نے نہایت جان فشانی اور محنت سے ترتیب دیا ہے۔ 

کتاب حمدِباری تعالیٰ، نعتیہ کلام بحضور سیّد الانامﷺ چہاردہ معصومین کی شان میں منقبتوں، متفرق مناقب،سلام، نوحوں اور دیگر ابیات پر مشتمل ہے،جسے پوری عقیدت و وارفتگی سے تحریر اور نہایت اہتمام اور سلیقے سے شایع کیا گیا ہے۔شاعری بھی اعترافِ عظمت اور عقیدت و محبّت کا رنگ لیے ہوئے ہے، جس میں سرکارِ دوجہاںﷺ اور آپ ﷺ کے اہلِ بیتِ عظّامؓ کے حضوربَھرپور انداز میں گُل ہائے عقیدت پیش کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین