آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نسل در نسل چلنے والی بیوٹی ٹپس

خواتین اپنی جلد کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، اسکول، کالج کی طالبات یا پھر دفتر میں کام کرنے والی خواتین کے جلدی مسائل تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

نسل در نسل چلنے والی بیوٹی ٹپس


خوبصورتی بڑھانے اور جلد کے مسائل حل کرنے والے 3 طریقے درج ذیل ہیں جو نسل در نسل آپ تک پہنچتے ہیں۔

ہلدی کا فیس ماسک

ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والی ہلدی کے بے شمار طبی فوائد ہیں، یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی کام آتی ہے، ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی لیں ، اس میں دودھ کے ساتھ بیسن یا چکی کا آٹا شامل کریں ، ا ب اس مرکب کو اپنے چہرے ، ہاتھ، پاؤں، گردن اور بازوؤن پرلگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، سوکھنے پر اسے ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس کے روزانہ استعمال سے جلد پر سورج کی شعاؤں کے مضر اثرات، مردہ خلیے، داغ دھبے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

ملتانی مٹی کا فیس ماسک

صدیوں پرانا خوبصورتی کا ایک سستا ترین طریقہ جسے اکثر خواتین نظر انداز کر کے مہنگی کاسمیٹکس اشیاء کا استعمال کر کے جلد خراب کر بیٹھتی ہیں، ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاؤں سے جل جانے والی جلد کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔

ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں، اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے ، پسا ہوا پودینہ، ایلوویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے، اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 17 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہخشک کر لیں۔ یہ مرکب کیل ، مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

نمک یا چینی کا اسکرب

کھانے کے دو اہم جز نمک اور چینی جو کھانے کو نمکین یا میٹھا بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفو لیٹنگ خصوصیات ہونے کے سبب جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔

اس ماسک کے لیے ایک کھانے کے چمچ چینی میں آدھا کھانے کا چمچ نمک اور آدھا کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، اس کے بعد چہرہ صاف کر لیں اور کوئی اچھی سی مو سچرائزنگ کریم لگالیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں کم از کم 3 بار ضرور اس عمل کو دہرائیں۔

صحت سے مزید