• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر کے علاج کےبعد ورزش جلد مرنے کا خطرہ آدھا کر دیتی ہے

لندن(نیوز ڈیسک) نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی ورزش کرنے سے بریسٹ کینسر سے صحتیاب ہونی والی خواتین قبل از وقت موت کے خطرے کو آدھا کر سکتی ہیں، اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں ایسی دو ہزار خواتین کو شامل کیا گیا جن کا کینسر کا علاج کیا گیا تھا، اس میں یہ بات سامنے آئی کہ جن خواتین نے اپنا ماضی کا سست لائف سٹائل تبدیل کر کے سرگرمیاں بڑھا دیں ان کے لیے جلدی مر جانے کا خطرہ خاصا کم ہوا، ایسی خواتین کی نسبت جو زیادہ بیٹھی رہتیں، وہ خواتین جو ہفتہ میں 150 منٹ کی معتدل ورزش کرتی رہیں انہیں محسوس ہوا کہ زیر معائنہ 12 برس میں موت کی شرح میں 50فیصد کمی ہو گئی، ایسی سرگرمیوں میں واک، سائیکلنگ، جاگنگ شامل ہیں، وہ خواتین جو پہلے ہی جسمانی طور پر ایکٹو تھیں اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں تو انہیں بھی فائدہ ہوا، ہائڈلبرگ میں جرمن کینسر ریسرچ سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 12 سال تک 50 سے 74 سال کے درمیان کی خواتین کو ٹریک کیا گیا، ریسرچر آئوڈری لنگ کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بریسٹ کینسر کے مریضوان کیلیے فرصت کے اوقات میں جسمانی سرگرمی بہت اہم ہے۔
تازہ ترین