• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کچرے سے پریشان تھے اب سڑکیں دھنس رہی ہیں،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ریڈ زون ایریا،عبد اللہ ہارون روڈ، صدر روڈ سمیت شہر بھر میں اہم شاہراہوں سے گزرنے والی سیوریج لائن بیٹھ جانے کے باعث سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑنے پر حکومت کی بے حسی اور لاپروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں میں گہرے گڑھے پڑجانا حکومتی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، کراچی کے عوام پہلے ہی کچرے سے پریشان تھے اور اب اہم سڑکیں بھی دھنسنا شروع ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کا کام کرائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین