• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف جے کاہفتہ وحدت واخوت منانے کااعلان

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے رسول صادق ؐ اورامام جعفرصادق کی آمدکی مناسبت سے12تا18ربیع الاول عالمگیر ہفتہ وحدت واخوت منانے کااعلان کیاہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیغام مصطفی ؐ کو عام کرکے دنیا بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمات ِنبویؐ کی اساس عدل و انصاف پر ہے لہذا دنیا سے معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے اور حقوق برابری کی سطح پر ادا کر کے عالمی امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین