آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انیل مسرت کی من موہن سنگھ کیساتھ سیلفی کی کوشش، گارڈز نے پیچھے دھکیل دیا

کراچی(جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی صنعتکارانیل مسرت نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کےساتھ سیلفی لینےکی کوشش لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے،انہیں سیکورٹی اسٹاف نے پیچھے دھکیل دیا۔تفصیلات کےمطابق انیل مسرت وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ تقریب میںشریک ہوئے اور انہوں نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مصافحہ کیا،اس دوران انیل مسرت نے مصافحے کے فوری بعد من موہن سنگھ کےساتھ سیلفی کے لیے پوز بنایا مگر وہاں موجود سیکورٹی اسٹاف نے انہیں آگے کر دیا اور وہ سیلفی نہ لے سکے۔

اہم خبریں سے مزید