• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے97روز ،بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج

سرینگر(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کو 97روز ہوگئے جبکہ بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں،دوسری جانب بابری مسجد کیس کے فیصلے کے موقع پر بھارتی فورسز کے اضافی اہلکاروں کو اسکولوں،کالجوں کے مقام پر تعینات کیا گیا،ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیو رٹی فورسز نے چیئرمین جموں و کشمیر انجمن سیرت کمیٹی کشتور مولانا عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈائون، پابندیوں اور کرفیو کو 97 روز مکمل ہوگئے،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ وادی کا 97 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے،بابری مسجد کیس کے فیصلے کے موقع پر بھارتی فورسز کے اضافی اہلکاروں کو اسکولوں،کالجوں کے مقام پر تعینات کیا گیا،مقبوضہ وادی کے رہائشی تین ماہ سے زائد عرصے سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی بندش کا بھی سامنا کرر ہے ہیں۔
تازہ ترین