• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوامیں عیدمیلاد النبیﷺ جوش و خروش سے منایا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے کونے کونے و چپے چپے میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا صوبے بھر میں عاشقان رسول کی طرف سے جلوس نکالے گئے اور فضا آمدمصطفیﷺ مرحبا مرحبا کے زور دار نعروں سے گونجتی رہی صوبائی دار الحکومت پشاورمیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی پشاور کے تاریخی قلعہ بالا حصار ، گھنٹہ گھر ، گور گٹھڑی ، عجائب گھر ، گورنر ہائوس ، وزیر اعلیٰ ہائوس ، اسمبلی ہال ، نشتر ہال ، تمام سرکاری و نجی عمارتوں اور دکانوں گھر،رنگ برنگے قمقوں سے نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا پشاورمیں ادارہ تبلیغ اسلام کے سربراہ و سابق صوبائی وزیر آغہ سید ظاہر علی شاہ کی سربراہی میں ہزاروں عاشقان رسولﷺ کی طرف سے بڑا جلوس نکالا گیا جلوس کے شرکاء کاجگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی میلاد چوک گل بہار پشاور سے ممتازروحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت فخر سادات پیر سید عنایت شاہ بادشاہ موتیاں والی سرکار کی سربراہی بڑا جلوس نکالا گیا جلوس میں گھڑسوار دستہ بھی شامل تھا جبکہ جلوس میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے گئے تمبر پورہ شریف میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت جوش و فروش سے منایا گیا مزار حضرات پیر سید مستعان شاہ بادشاہ ، تمام مساجد اور عمارتوں کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ممتاز روحانی پیشوا پیر طریفت و رہبر شریعت علامہ پیر سید سجاد بادشاہ کی سربراہی میں بڑا جلوس نکالا گیا ۔ اکبر پورہ میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت ہی جوش و خروش سے منایا گیا مزار حضرت اخون پنجو بابا مزار پیر سید شمشاد علی شاہ باچا ، مزار نانکا بابا جی ، تاریخی پختہ مسجد ، تمام دکانوں اور عمارتوں کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ممتاز روحانی پیشوا اور سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت اخون پنجوبابا و مزار پیر سید شمشاد علی شاہ باچا پیر طریقت پیر سید عبیداللہ شاہ باچا کی سربراہی میں بڑا جلوس نکالا گیا۔اکبر پورہ کی فضاغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعروں سے گونج اٹھی اکبر پورہ میں حاجی گل شاہ چشتی صابر ی کے دربار میں حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد کلیری و حضرت خواجہ غلام نبی المعروف حضرت نانگا بابا جی کے عرس اور جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلےمیں خصوصی اجتماع ہوا جس میں درباری عالیہ حضرت نانگا بابا جی کے سجادہ نشین امام دین اور ہزاروں لوگوںنے شرکت کی اکبر پورہ کے ممتاز سماجی کارکن سید جہانزیب شاہ کی سربراہی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عثمان آباد اکبر پورہ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں محکمہ فشریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہدایت شاہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سید افتخارعلی شاہ ظفرعلی خان نے بھی شرکت کی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مسجد سیدان اکبر پوہ میں تنظیم اہل و سنت کے رہنما اور سادات خاندان کے چشم و چراغ سید محسن شاہ کی نگرانی میں محفل میلاد کااہتمام کیا گیا ۔
تازہ ترین