• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایجادات نے شعبہ طب میں آسانیاں پیدا کردی ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضیاءالدین یونیورسٹی کے تحت نیشنل سمپوزیم آف میڈیکل فزکس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد نوجوان سائنٹسٹ اور اس شعبے میں آنے والے نئے سائنسدانوں کو شعبہ طب کے حوالے سے نت نئی جدید ایجادات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ نت نئی ایجادات نے انسانیت اور شعبہ طب کے لیے زندگی بہت آسان کردی ہے، آپ تمام لوگ وہ ہیں کہ جنہیں اس شعبہ کے بارے میں عام آدمی سے زیادہ معلومات ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ آپ اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انسان اور انسانیت کی خدمت کے لیے اس شعبہ میں مزید نئے طبعی آلات متعارف کروائیں گے اور مل کر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے،ہمیں نوجوان سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔کارمونوس کینسر انسٹیٹیوٹ امریکہ کےشہباز احمد کا کہنا تھا کہ کلینیکل میڈیکل فزکس میں ابتدائی اور درمیانی کیر ئیر کے پیش ور افراد کے لیے یہ سمپوزیم کا فی مددگار رہے گا۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال ، نیروبی کینیا، سے آئے ہوئے مقرر رحیم گوہر کا کہنا تھا کہ جدید دور میں میڈیکل ڈاکٹر بیماری کی تشخیص کے لیے شعبہ طبیعیات کے آلات پر مکمل انحصار کرتے ہیں جو کہ جدید دور کی ضروریات میں شامل ہے۔

تازہ ترین