• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، دہشتگردوں کو 25 برس تک قید کی سزائیں

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجداری عدالت نے 38 دہشت گردوں کو ڈھائی برس سے لے کر 25 برس تک قید کی سزا سنا دی۔ دہشت گرد گروہ میں شامل غیر ملکیوں کو قید کی سزا کاٹنے کے بعد بے دخلی کا بھی حکم دے دیا گیا۔ ریاض کی فوجداری عدالت میں دہشت گردی کے مختلف الزامات پر 41 ملزمان پر مقدمہ چل رہا تھا۔ ان پر معاشرے کی اہم شخصیات کو کافر قرار دینے، دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرنے اور دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کے الزامات تھے۔

تازہ ترین