• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی15:طالبات کے تحریری خاکوں کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کی صدارت میں بوڈر آف ایڈوانسسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس ہوا ،جس میں ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر اقبال چاولہ، ڈاکٹر محمد حسین آزاد، پروفیسر قدسیہ خاکوانی، ڈاکٹر عصمت ناز، پروفیسر فرزانہ اکرم، پروفیسر انیلا آصف اور کنٹرولر عرفان حیدر نے شرکت کی، اجلاس میں ایجنڈا میں موجود تمام نکات کو زیر بحث لایا گیا جسں میں 15 طالبات کے تحریری خاکوں (synopsis )کی منظوری دی گئی ،اسی طرح توسیع کے20 کیسز اور 10 جرنلز کی منظوری دی گئی،ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ تدریس اور تحقیق کے معیار میں جدت اور اضافہ یقینا سماجی اور معاشرتی ترقی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کو چاہئےکہ وہ طالبات کو جدید تحقیقی نظام کی طرف راغب کریں ۔
تازہ ترین