• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی کا آزادی مارچ میں بھرپور شمولیت

پشاور(نیوزڈیسک)یونین کونسل 63شریکیرہ کے پریس سیکٹری محمد علی آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کے آزادی مارچ میں بھرپور شمولیت کے فیصلے کو عوام تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔مذکورہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کی جمہوریت کے ساتھ مضبوط وابستگی اور جمہوریت کے لیے زندگی کا بہترین حصہ وقف کرنے والے اسلاف کے قدموں پر چلنے کی بہترین مثال ہے۔باچا خان کے پیروکار اور خان عبدالولی خان کے تربیت یافتہ کار کنان کا آزادی مارچ میں انتہائی کثیر تعداد شرکت اور شاندار آزادی مارچ کا مظاہرہ پختون قوم کی وعدے کی پاسداری اور جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے زبردست مشق اور صحیح رخ میں مثبت قدم ہے۔جس سے جمہوریت سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونا قدرتی بات ہے۔ ھم عوامی نیشنل پارٹی کے کار کنان قائدین کے فیصلے کو سراھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ جمہوری اقدار کی بالا دستی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین ہراول دستہ ہوں گے۔ھم قوم کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ جب تک باچاخان کا ایک سپاہی بھی زندہ ہو ظلم کے خلاف ڈھال بنا رہے گا۔اور پختون قوم کی بہبود بھلائی اور سر بلندی کا جھنڈا تھامے رکھے گا۔
تازہ ترین