کراچی (اسد ابن حسن) امریکی حکومت کے سینئر لیگل ایڈوائزر، ایف آئی ای کراچی زونل آفس کا 16 نومبر جمعہ کے دن دورہ کریں گے جہاں وہ وفاقی ادارے کے سندھ کے 20 لیگل اور تحقیقاتی افسران سے ملاقات کریں گے اور ان کو بہتر پرازیکیوشن اور تحقیقات کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن عبدالحمید بھٹو نے بدھ کو سندھ کے تمام دفاتر کو ایک مراسلہ نمبر 16614-30روانہ کیا اور آگاہ کیا ہے کہ 16نومبر بروز جمعہ کو امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے سینئر لیگل افسر برائن ہیوی زونل آفس آئیں گے جہاں وہ 20 لیگل اور تحقیقاتی افسران کو بریفنگ دیں گے اور صوبے کے تمام افسران اس برہفنگ میں ضرور شرکت کریں۔