• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی 188 کوآپریٹو سوسائٹیز میں گھپلوں کی تحقیقات میں تیزی

کراچی ( اسد ابن حسن)سپریم کورٹ کی ہدایت پرایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے کراچی میں ہونے والی 188انکوائریاں جوکہ تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق ہیں ان کو جلد سے جلد مکمل کرکے مقدمات درج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے منگل کو بھی مختلف سوسائٹیز کے عہدیداروں کو سرکلز میں طلب کیا اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے۔تفصیلات کے مطابق معزز سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نمبر 6780/2019میں مختلف کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں گھپلوں جس میں سرکاری زمینوں پر قبضے، ایک ہی پلاٹ 3/4افراد کو فروخت کرنے، رفاہی پلاٹوں کو فروخت کرنے، سوسائٹیز میں طے شدہ سہولتیں فراہم نہ کرنے اور دیگر الزامات شامل تھے۔

تازہ ترین