• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر سکسز میں عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عباس آفریدی نے ایک اوور میں  6 چھکے لگا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی کھلاڑی عباس آفریدی نے کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 6 چھکے لگائے ہیں۔

عباس آفریدی نے کویت کے خلاف 124 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ تاہم ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جو بارش سے متاثر ہوا تھا۔ ڈیل ایل میتھڈ پر بھارت نے 2 رنز سے میچ جیت لیا تھا۔

عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید