• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کے اسٹال تجاوزات نہیں، بیدخلی کا نوٹس لیا جائے، انجمن اخبار فروشاں

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا مرکزی و ڈپو عہدیداران اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں اخبارات کے اسٹالوں کی بے دخلی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے اخبار فروشوں پر  مبینہ تشدد اور اخبارات چھیننے کے واقعات پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اقبال نون اور جنرل سیکریٹری عبدالحمیدڈاڈا نے کہا کہ آج دوسرا روز ہے کہ شہر بھر میں اخبار فروشوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کراچی میں قائم اخبارات کے اسٹال مخصوص جگہورں پر اپنی حدود میں رہ کر عوام کے لئے آگاہی کا کام کرتے ہیں  اور ان تمام اسٹالوں کا اندراج کمشنر کراچی کے پاس ریکارڈ پر موجود ہے، ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اخبارات کے اسٹالوں کوتجاوزات کے زمرے سے الگ کریں۔
تازہ ترین