• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ماتحت عدالتوں کی منتقلی

کوئٹہ(خ ن)بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی اور عوامی مفاد کے پیش نظر ایڈیشنل اینڈ سیشنز جج قلات کی عدالت کو سیشنز ڈویژن قلات سے سیشنز ڈویژن لسبیلہ بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج IIحب منتقل کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق قاضی موسیٰ خیل کی عدالت کو بھی سیشنز ڈویژن خضدارسے سیشنز ڈویژن نصیرآباد بحثیت قاضی ۔IIڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیاہے ۔
تازہ ترین