• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کیلئے نیا ٹاؤن بنانے کا منصوبہ

برطانیہ میں ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کیلئے 20ہزار گھروں، ہوٹلز، دکانوں اور تعلیمی اداروں پر مشتمل ایک بڑے پیمانے پر نیا ٹاؤن بنانے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

ایسٹ لندن میں بارکنگ ریور سائیڈ پراجیکٹ کو گرین لائٹ دیدی گئی ہے، اس منصوبے میں 4 ہزار نئی جائیدادیں شامل ہیں جو سستی رہائش کیلئے مختص ہوں گی جبکہ پچاس ہزار افراد ممکنہ طو رپر نئی ترقیاتی اسکیموں میں شامل ہوں گے۔

ماسٹر پلان کی خصوصیات میں سے دو پبلک پارکس، تین اضافی اسکولز، ایک نئی صحت کی سہولت اور تجارتی جگہ، پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کے بہتر راستے، نیز ریور فرنٹ تک رسائی شامل ہیں۔

جنوری میں سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ جولائی 2024 میں لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پورے انگلینڈ میں 3لاکھ 9 ہزار 6 سو میں سے صرف 47 ہزار 6 سو نئے گھر بنائے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید