• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:امیدواروں کی حق تلفی پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کی جانب جنوبی پنجاب کے امیدواروں کی مبینہ حق تلفی کیخلاف دائر درخواست پر حکام سے 15 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں راجن پور کی طالبہ سارہ نعیم نے موقف اختیار کیا تھا کہ راجن پور کے پسماندہ علاقے کیلئے مختص 7 اور پنجاب کے زیرانتظام راجن پور کے قبائلی علاقوں کیلئے مختص 2 نشستوں پر بھی دوسرے علاقوں کے امیدواروں کو ایڈ جیسٹ کرکے مذکورہ علاقے کے طلباء اور طالبات کو ان کے حق سے محروم کردیا گیا ، دریں اثناہائیکورٹ نے ڈی پی اومظفرگڑھکودربار حضرت پیر جہانیاں کے عرس پر لگنے والے میلے کو روکنے کے خلاف دائر درخواست پر آج عدالت میں طلب کرلیا ہے، لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف 17 سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں،قبل ازیں سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی ممتاز عرف بڈی دستی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، دریں اثناہائیکورٹ نے محکمہ بلڈنگ مظفرگڑھ کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر کنٹریکٹر کو ایک کروڑ روپے کے بقایاجات ادا کریں، فاضل عدالت میں پٹیشنر عبدالحمید کنٹریکٹر نے موقف اختیار کیا کہ چوک سرور شہید ٹاؤن میں گورنمنٹ گرلز کالج تعمیر کیا،5 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہیں گئی۔سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر انجم شکیل ، کانسٹیبلوں اسلم، اور صہیب کوگرفتار کرکے 7 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سینئر سول جج جہانیاں کی رخصت کے باعث مذہبی دل آزاری پر مبنی کیس کے ملزم (ف)کے خلاف مقدمے کی سماعت سنٹرل جیل میں نہیں ہو سکی اور آج سماعت آج ہوگی ، ماڈل کورٹ نے منشیات کے ملزم فیاض کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، سیشن ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان حیدر علی اور عمیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے چوری کے ملزم رانا نقاش کی عبوری ضمانت میں تھانہ صدر پولیس سے 19 نومبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر ساوتھ افریقہ جانے والے اور بھجوانے والے2 ملزمان شہباز اور ویزہ ایجنٹ ملزم عمران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ منشیات کے ملزم مدثر حسین کو اقبالی بیان کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین