• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ کو ترقی دینے کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پروموشن سے محروم اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کے اساتذہ کوترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے، دور کنی بینچ نے عیسیٰ خان خلیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے عبدالرشید اوردیگر کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عبدالرشید ، مس رفعت یاسمین اور ہدایت اللہ کو گزشتہ کئی سالوں سے ترقی سے محروم رکھا گیا حالانکہ انکے ساتھ دیگر اساتذہ کو گریڈ 19میں ترقی دی گئی لیکن انکے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ۔
تازہ ترین