• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں متحدہ لندن کے تین کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مخالف جماعت کے کارکن کا قتل اور 3 افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ایم کیوایم لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کردیں، جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن رئیس مما گروپ ہے، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سیکڑوں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان نے بھی اپپے بیان میں اعتراف جرم کیا تھا، ملزمان نے ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر دہشت گردی کی وارداتیں کیں، ملزمان میں محمود عرف سناٹا، آصف عرف لمبا اور عمیر جاوید شامل ہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین