• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین، کھیتوں سے ٹماٹر چوری، اسلحہ بردار پہرے دار تعینات

بدین(جنگ نیوز)بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے ٹماٹر کے کھیتوں کا رخ کرلیا۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سندھ کے ضلع بدین میں اس کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ چکی ہے۔بدین میں قیمتوں میں اضافے کے بعد چوروں نے بھی سونے چاندی کو چھوڑ کر کھیتوں سے ٹماٹر چوری کرنا شروع کردیا ہے۔ چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد آبادگاروں نے اپنی فصل کی حفاظت کیلئے اسلحہ بردار پہرے دار تعینا ت کردیے ہیں۔

تازہ ترین