• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے الزام میں گرفتارملزم کیخلاف مزیددومقدمات درج

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) محنت کش بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتارملزم سہیل ایاز کے خلاف مزیددومقدمات درج کرلئے گئے۔میڈیا پر ملزم کی گرفتاری کی خبر سن کر اڑھائی ماہ سے لاپتہ بچے کے بھائی نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا جب کہ ملزم کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے ایک اور بچے نے ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا،تھانہ روات میں عالمی سطح کے قانون شکن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 3ہو گئی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ملزم سہیل ایاز کی گرفتاری کے بعد جب میڈیا نے اس خبر کو نشر کیا تو ایک شخص کریم خان پولیس کے پاس آیا جس نے الزام لگایا کہ اس کا 11 سالہ بھائی عدیل گزشتہ اڑھائی ماہ سے لاپتہ ہے جسے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ اور پاکستان میں درجنوں بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزم سہیل ایاز عرف علی نے اغواء کیا ہوا ہے ۔ جب کہایک محنت کش بچے( ذ)نے بھی پولیس کو تحریری درخواست دی کہ ملزم سہیل ایاز نے اسے نشہ پلا کر زیادتی کی ۔سی پی او فیصل رانا نے سہیل ایاز کے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دےدی ہے ۔
تازہ ترین