• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کی جگہ مندر کی اجازت دیکر اقلیتوں کے حقوق کی توہین کی گئی ،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جو قومیں انتہا پسندی کی طرف جاتی ہیں ان کا زوال شروع ہو جاتا ہے اور بھارتی سپریم کورٹ نے جنونی ہندوؤں کے دباؤ میں آکر بابری مسجد کی جگہ مندر کی اجازت دے کر اقلیتوں کے حقوق کی توہین کی ہے اور وہ دن بھی دور نہیں کہ جب مظلو م کشمیری عوام اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف واہ کے آٹھویں کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک میں اندرونی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے شہروں کی رونقیں پلٹ آئی ہیں اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ہمارے شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور اس وقت لاہور میں تمام ہوٹلوں میں کوئی کمرہ خالی نہیں ہے اور یہ تمام رونقیں اس لئے ہیں کہ ملک میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بنیادوں اور مذہب کو کمزوری نہیں بلکہ طاقت سمجھا ہے اور انگلستان کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد بائبل کی بجائے قرآن مجید پر حلف لیا۔
تازہ ترین