• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور نوشکی میں اے این ایف کی کارروائیاں، 3 افراد گرفتار،منشیات برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ اور نوشکی میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی، اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف خفیہ اطلاع پرسریاب روڈ کے علاقے گاہی خان چوک پر کارروائی کرتے ہوئے940 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر کےسعید احمد کو گرفتارکر لیا، جبکہ ائیر پورٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوارعبدالطیف سے 10 کلو گرام چرس اور کوئٹہ مستونگ روڈ پر واقع ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمدکرکے ڈرائیورمحمد اکبرکو گرفتار کر لیاجبکہ نوشکی کے علاقے کلی سرلتھ سے ایک لاوارث گاڑی سے 660 کلو گرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات جرد کر لئے گئے ۔
تازہ ترین