• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے بلجیم کے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش کردیں

برسلز (عظیم ڈار) سفارتخانہ پاکستان برسلز لگسمبرگ ویورپی یونین کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے برسلز میں واقع شاہی محل میں ایک پروقار تقریب کے دوران بیلجیم کے بادشاہ ایکسی لینسی فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اسناد پیش کیں۔ سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے بلجیم کے بادشاہ ایکسی لینسی فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو صدر مملکت محمد عارف علوی اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کے پیغامات اور مبارکباد پیش کی۔کنگ فلپ کے محل میں سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ اور انکے ہمراہ سفارتی عملہ میں شریک ہیڈ آف چانسری محمد شہباز اور کونسلر یاسر حسین کا پرتپاک استقبال کیاگیا کنگ کی طرف سے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔
تازہ ترین