• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر کیشئر زخمی، لاکھوں کے چیک ڈس آنر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈجیری سٹاپ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار بائیکو پمپ کے کیشیر سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمی 42 سالہ شکیل احمد کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا۔ کیشیر کو گولیاں ٹانگوں پر لگیں اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے رات گئے تک ڈکیتی میںجانے والی رقم کی تصدیق نہیںکی۔تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون مرکز سے عرفان لیاقت کا 125 موٹر سائیکل آر آئی ڈبلیو 514اور تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹون سے شہزاد شوکت کا 125 موٹر سائیکل آر آئی کے 5749 چوری ہو گیا۔رمنا پولیس نے غلام مصطفیٰ کی رپورٹ پر جہانزیب اور نیاز کے خلاف کروڑوں روپے فراڈکا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے مسعود عباس کی رپورٹ پر عبدالمجید ،عدیل اور عرفان کےخلاف 60 لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ جڑواں شہروں میں پولیس نے لاکھوں روپے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین