• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر)فضائی آلودگی پھیلانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھا نہ شاہ شمس پولیس کو انسپکٹرمحکمہ ماحولیات بنارس علی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہاس نے حبیب کالونی میں معائنہ کیا جہاں عبدالرشید گندگی کو آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلارہاتھا ، سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے پر 3دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تھا نہ شاہ شمس پولیس کو فوڈ انسپکٹر محمد نعیم نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ اس نے نیوشاہ شمس کالونی میں چیکنگ کی جہاں نعمان ،وسیم ، محمد حبیب فروٹ وسبزی سرکاری ریٹ سے مہنگے داموںفروخت کررہے تھے۔جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 97افراد کی بائیو میٹرک تصدیق 5افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس اور جے ٹی ٹی نے تھانہ بستی ملوک اور مظفر آباد کے علاقوں بستی آلہ آباد شاکروالا ،20ایم آر، رحمت پور اور مشتانہ چوک میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ماڈل کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ فاضل عدالت پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملزم اکبر کے خلاف ایک کلو 280 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین