• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔


چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پرتپاک استقبال کیا۔ امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

تازہ ترین