• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں ملک امین اعوان کی جانب سے میلادالنبیﷺ کی تقریب

ویانا(اکرم باجوہ) پوری دنیا کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں محفل میلاد النبیﷺکے روح پرور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں حاجی ملک امین اعوان کی زیر نگرانی 14واں سالانہ جشن عید میلادالنبی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم خواتین ،بچوں اور مرد حضرات کے علاوہ سفارت خانہ ویانا کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،یوکے سے قرآن الکریم مترجم ڈاکٹر مشرف حسین اور سپین سے یورپ کے معروف ثناء خواں قدیر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔نظامت کے فرائض حفیظ اللہ قادری نے ادا کیے اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔تقریب کا آغاز حبیب اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔مختلف نعت خوانان نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج القرآن آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے۔اسپین سے معروف ثناء خواں قدیر خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈف پر مختلف کلام پیش کرکے حاضرین شرکاء پر وجد طاری کردیا اور ہال نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے نعروں سے گونجتا رہا۔قدیر خان نے محفل سماع میں قوالی کی صورت میں کلام پیش کیے اور حاضرین شرکاء سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں میلاد کیک میزبان تقریب حاج ملک امین اعوان،کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،قدیرخان،علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،ڈاکٹر مشرف حسین ودیگر نے مل کر درودوسلام کی صداؤں میں کاٹا۔تقریب کے آخر میں اجتماعی درودوسلام پیش کیا گیا اور ڈاکٹر مشرف حسین نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ پاکستان،فلسطین اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ حاجی ملک امین اعوان نے اعلان کیا کہ اللہ پاک نے چاہا ا تو اگلے سال31 اکتوبر 2020کو 15 واں سالانہ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔آخر میں اعوان ٹرانسپورٹ کی جانب سے میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔
تازہ ترین