• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹڈمیوزیکل کامیڈی فلم’’ٹرولزورلڈ ٹوور‘‘کانیا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)موسیقی کے شوقین ننھے اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہولی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم’’ٹرولز‘‘کے نئے سیکوئل ’’ٹرولز ورلڈ ٹوور‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارمائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے جواپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔ فلم کو جینا شے نے پروڈیوس کیا ہے ۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈفینٹسی فلم ʼٹرولز ٹوʼاگلے برس برطانیہ کے سینما گھروں میں 20مارچ اورامریکی سینما گھروں میں 17اپریل کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین