• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ قبول، حکومت اپیل نہیں کرے گی، بابر اعوان

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ومصروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ قبول ہے، حکومت لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کریگی۔شریف خاندان مفرور تھا ان کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نوازشریف کے معاملہ پر بانڈز کی شرط رکھی۔حکومت نے اپنا اختیار استعمال کیا اور عدالت نے اپنا اختیار استعمال کیا۔میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ انسانی بنیادوں پر نوازشریف کو ریلیف دے کر رسک لیا ہے۔بابر اعوان نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اختیار کے حق میں سیکورٹی بانڈ مانگا تھا۔
تازہ ترین