• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کاشیڈول پھر متاثر،کئی کئی گھنٹے تاخیرکاشکار

لاہو ر(جنرل رپورٹر)ملک کے مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانےوالی مسافر ٹرینوں کا شیڈول ایک بار پھر برے طریقے سے متاثر ہو کر رہ گیا ہےجس کی وجہ سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔گزشتہ روز بھی کرا چی اور کوئٹہ سےتاخیر کے ساتھ آنے والی مسافر ٹرینوں میں پاکستان ٹرین 6گھنٹے 25منٹ ، جنا ح دو گھنٹے ،تیزگام دوگھنٹے 50 منٹ ،قراقرم دو گھنٹے دس منٹ ،پاک بزنس چار گھنٹے 15 منٹ ،ملتٹرین تین گھنٹے 55 منٹ ،کوئٹہ سے آنے والی اکبر ، پانچ گھنٹے 30 منٹ ،کراچی چار گھنٹے ۔شاہ حسین چار گھنٹے ، عوام ٹرین اڑھائی گھنٹے ،سرسید دو گھنٹے اور گرین لائن ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کے ساتھ لاہور پہنچیں جبکہ لاہور سے تاخیر کے ساتھ جانے والی گاڑیوں میں فیصل آباد سےکراچی روانہ ہونے والی ملت شام تین بجکر چالیس منٹ کی بجاے شام ساڑھے چار بجے روانہ ہوئی پاکستان ٹرین دوپہر ڈیڑھ بجے کی بجائے شام ساڑھے تین بجے فیصل آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی بزنس ٹرین شام چار بجے کی بجائے ساڑھے چار بجے شام کراچی کے لیے روانہ ہوئی کوئٹہ جانے والی اکبر شام پانچ بجے کے بجائے شام سات بجے روانہ ہوگی۔کراچی ٹرین شام پانچ بجے کی بجائے ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوگی ۔لاہور سے جانے والی شاہ حسین رات 7 بجے کی بجائے رات 8 بجے روانہ ہوئی ۔
تازہ ترین