• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ٹی ایچ کیو کے قاتل گرفتارکئےجائیں:پی ایم اےملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گزشتہ روز پی ایم اے جنوبی پنجاب کے تمام سربراہان نے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشعر مسعود کے اہل خانہ نے آگاہ کیا کہ پچھلے کئی ماہ سے ڈاکٹر اشعر کو دھمکیاں مل رہی تھیں اور ہسپتال ڈیوٹی سے واپسی پر موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا جس کے بعد وکیل نے ان کی وصیت کے مطابق 8 ملزمان پر مقدمہ درج کرایا لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی جبکہ پولیس کی ملی بھگت سے کئی ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے جبکہ پولیس میرٹ پر تفتیش کی بجائے ناحق دیگر ڈاکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو تنگ کر رہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ فوری طور پر تفتیشی افسر تبدیل کر کے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی بنا کر میرٹ پر تفتیش کی جائے ۔اس موقع پر پی ایم اے جنوبی پنجاب کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ فیصلہ کہا کہ اگر پولیس و انتظامیہ نے تعاون نہ کیا تو تمام سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج ہو گا۔
تازہ ترین