• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سوار بے قابو کار سے بال بال بچا

موٹر سائیکل سوار بے قابو کار سے بال بال بچا


چین میں ایک موٹر سائیکل سوار بے قابو کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

چین کے صوبے Guizhou کے شہر Xingren کی سڑک پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور اچانک سےاپنی کار کے سامنے موٹر سائیکل سوار کو پا کر گھبرا گیا اور غلطی سے بریک کے بجائے ایکسلیریٹر دبا دیا اور یوں گاڑی بے قابو ہوتی ہوئی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی مگر موٹر سائیکل سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا ۔

رپورٹ کے مطابق  اس حادثے میں موٹر سوار کی بھی غلطی تھی، وہ دیگر ہیوی ٹریفک کو تیز رفتاری سے پیچھے چھوڑتے ہوئے آ رہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں اس کی موٹر سائیکل کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔