• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال محمد علی اسپورٹس ٹاسک فورس سے نالاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اہم رکن اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی سربراہی میں بننے والی اسپورٹس ٹاسک فورس کی سفارشات منفی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات سے ملکی سطح پر کھیل اور کھلاڑیوں کا مسقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ سفارشات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ختم کرنے کو کہا گیا ہے جس سے بڑی تعداد میں بے روزگاری پیدا ہوگی، ٹاسک فورس نے کھیلوں کے موجودہ اسٹرکچر میں بہتری لانے کی بجائے اسے تباہ کرنے کی سفارشات مرتب کی ہیں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کو رکوایا جائے اور اس کا آڈٹ کرایا جائے۔

تازہ ترین