• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرالدین میڈیکل کالج میں طلباء وطالبات کووائٹ کوٹ پہنانے کی تقریب آج ہوگی

لاہور(جنرل رپورٹر )امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی کلاسز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں "وائٹ کوٹ"زیب تن کرنے کی تقریب آج بروز سوموار کالج کیمپس میں گی۔ جس میں سابق پرنسپل صاحبان، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کے علاوہ اُن کے والدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے تفصیلات میں بتایا کہ آج کے د ن وہ پہلی مرتبہ سفید کوٹ پہنیں گے اور انہیں اس اقدام کی اہمیت اور قدر کا احساس ہوگا کہ وہ کس مقدس شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے تقریب کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات یقینی بنائے ہیں ۔
تازہ ترین