• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتائیں تبدیلی پسند آئی، اب نہ امپائر کی انگلی چلے گی نہ جعلی تبدیلی، بلاول

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب نہ امپائر کی انگلی اٹھے گی نہ جعلی تبدیلی آئے گی، بلکہ صرف عوام کی مرضی چلے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلیکٹڈ تمہارا کھیل ختم کا انگریزی ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پیغام کا حصہ بنایا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک خصوصی پیغام جاری کیا، انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’میرا سوال اپنی جگہ موجود ہے، کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟‘ بلاول بھٹو نے 18 اگست 2019 کے اپنے بیان کا ویڈیو کلپ شیئر کر کے سوال دہرایا۔

ان کا سوال تھا کہ کیا عوام کو تبدیلی پسند آئی۔ قبل ازیں کراچی میں بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین ضلع کونسل سلمان مراد نے ملاقات کی، جس میں انھوں نے پارٹی قیادت کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیالوں کا کام عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، جیالے شب و روز خدمت کا سفر جاری رکھیں۔

تازہ ترین