• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام آباد ہائیکورٹ، ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تقرری معطل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تقرری کیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران اپنے عبوری حکم میں انکی تقرری کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تقرری معطل


عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ قانون بتائیں کیا یہ تعیناتی خاص مدت کیلئے ہوتی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰه‎ پر مشتمل سنگل بنچ نے پیر کے روز درخواست کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل انور منصور خان بغیر عدالتی نوٹس کے ہی پیش ہوئے ،جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تو نوٹس بھی نہیں ہوا اور اٹارنی جنرل موجود ہیں۔

تازہ ترین