• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقب زن کامران عرف کامی گینگ کے سرغنہ سمیت2گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر )تھانہ نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کرنیوالا 4 رکنی کامران عرف کامی گینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان کوگرفتار کر لیا جن میں سرغنہ کامران عرف کامی اور محمد سلمان شامل ہے جبکہ 2ملزمان مفرور ہیں،جن کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ملزمان کے قبضے سے7 موٹر سائیکلیں ، پسٹل ، ساڑھے 8لاکھ روپے مالیت کامسروقہ سامان اور ایک لاکھ روپے برآمد کر لئے ، گینگ کی گرفتاری سے ضلع ملتان کے مختلف تھانوں کے 31 مقدمات ٹریس ہوئے ،مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او نے ڈی ایس پی نیو ملتان ،ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی ، نیو ملتان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین