ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے رہنما عثمان خان بابرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت خراب ہے جس پر حکومتی ارکان سیاست چمکا کر اپنی نوکری پوری کر رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوچکا ہے حکومت اس پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کے اقتدار حاصل کرنے سے اب تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔