• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کا جعلی سرمایہ کار کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ایس ای سی پی نےجعلی سرمایہ کار کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اورعوام کو متنبہ کیا ہے کہ جعلی سرمایہ کارکمپنیوں سے ہوشیار رہیں ، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کہا ہےکہ پانزئی سکیموں میں عوام کو پر کشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جاتا ہےایسی سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کی جائے ، میسرز بی ایچ آن لائن جاب ( ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ، کارپوریٹ آٹو موبائلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور بیسٹ ڈے اینوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایسی کمپنیاں ہیں جو غیر قانونی اور مشکوک کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ایس ای سی پی کو ان کمپنیوں کے بارے میں متعدد شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، یہ کمپنیاں عوام کو کاروں ،موٹر سائیکلوں اور گھروں کی لیزنگ اورفنانسنگ وغیرہ کی سکیموں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں، ان کمپنیوں کی جانب سے سرگرمیاں غیر قانونی اور ممنوع ہیں اور کمپنیوں کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایس ای سی پی نے تینوں کمپنیوں کو بند کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، علاوہ ازیں ایس ای سی پی کو بی فور یو (B4U ) نامی ایک کمپنی کے متعلق بھی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ کمپنی بھی مختلف سرمایہ کاری سکیموں کے نام پر عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے جو خلاف قانون ہے۔
تازہ ترین