• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر اور طالبان کا داعش کیخلاف اعلان فتح

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نےعالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو افغانستان میں تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے خلاف فتح کا اعلان کردیا۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابل انتظامیہ کا داعش کی شکست میں صفر فیصد کردار ہے، داعش کی شکست طالبان کا کارنامہ ہے اور ننگرہار کے قابل فخر عوام اس کے گواہ ہیں۔افغان صدر نے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب چند گھنٹے قبل طالبان نے دو غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران داعش کے 600 سے زائد شدت پسندوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ افغان حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

تازہ ترین